اکشے کی فلم ’’ائیر لفٹ‘‘ نے تین دنوں میں44کروڑ کمالیے

شوبز ڈیسک  منگل 26 جنوری 2016
فلم کے مزید کاروبار کرنے کا امکان ہے اور یہ اکشے کی دوسری فلموں کی طرح ہی ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی ۔فوٹو : فائل

فلم کے مزید کاروبار کرنے کا امکان ہے اور یہ اکشے کی دوسری فلموں کی طرح ہی ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی ۔فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی22جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ائیر لفٹ ‘‘ نے پہلے ہفتے کے دوران باکس آفس پر 44 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی ہے ۔

بتایا گیاہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 12کروڑ35 لاکھ ، دوسرے روز 14کروڑ 60 لاکھ اور تیسرے روز 17کروڑ 35 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔تجزیہ نگاروں کے مطابق آنیوالے دنوں میں فلم کے مزید کاروبار کرنے کا امکان ہے اور یہ اکشے کی دوسری فلموں کی طرح ہی ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔