رجنی کانت، پریانکا اوراجے کو پدما ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شوبز ڈیسک  منگل 26 جنوری 2016
 پدما ایوارڈ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں دیے گئے  ۔  فوٹو :فائل

پدما ایوارڈ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں دیے گئے ۔ فوٹو :فائل

ممبئی: بھارتی حکومت نے تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو پدما وبھوشن ایوارڈ ،اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پدما شری ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور اداکار انوپم کھیر اور گلوکار ادت نارائن کو پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازدیا گیا جب کہ کلاسیکل گلوکارہ گریجا دیوی کو بھی بھارت کا دوسرا بڑا سویلن ایوارڈ پدما وبھوشن دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پرراشٹرپتی بھون میں تقریب منعقد کی گئی جہاں فنکاروں کو فلم اور موسیقی میں ان کی شاندار خدمات کے سلسلہ میں پدما ایوارڈ سے نوازاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔