ہوا کے غبارے نے بھارتی حکام کے ہوش اڑا دیئے

بھارتی محکمہ موسمیات کے غبارے کو حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا جاسوس غبارہ قرار دیدیا۔


ویب ڈیسک January 27, 2016
بھارتی محکمہ موسمیات کے غبارے کو حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا جاسوس غبارہ قرار دیدیا۔ فوٹو؛ فائل

پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت اتنا خوفزدہ ہوگیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود سے آنے والی معمولی چیز بھی اسے خوفزدہ کردیتی ہے، پہلے کبوتر کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا گیا اور اب ان کی فضائی حدود میں آجانے والے غبارے نے بھارتی فوج کے ہوش اڑا دیئے اور بھارتی وزیر نے تو الزام عائد کردیا کہ یہ پاکستان کی شرارت ہے لیکن بھارتی نے یہ کہہ کر غبارے سے ہوا نکال دی کہ یہ غبارہ محکمہ موسمیات کا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ریڈار میں ایک چمکتی مشکوک چیز نے حکام کو پریشان کردیا جس پر فوری طور پر ہائی الرٹ کردیا گیا اور بھارتی ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اور طیارہ اس کی جانب روانہ کردیا گیا۔ کچھ دیر بعد ہی واضح ہوگیا کہ یہ تو ایک غبارہ تھا لیکن یہ جان کر بھی بھارتی میڈیا اپنی پاکستان اندھی دشمنی سے باز نہ آیا اور پاکستان پر الزامات لگانے شروع کردیے کہ یہ پاکستان نے بھیجا ہے تاکہ بھارت کے اینٹی میزائل سینسر کا جائزہ لے سکے۔ اسی دوران بھارتی طیارے نے غبارے کومار گرایا لیکن اس میں کوئی دھماکا خیز یا کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی بلکہ اس پر سالگرہ مبارک تحریر تھا۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اس ''جاسوس غبارے'' پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا جانب سے بھیجا گیا ہے اور اس پر پاکستان سے پوچھ گچھ کی جائے گی جب کہ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا لیکن بھارتی پولیس نے بھارتی وزیر دفاع کے غبارے سے یہ کہہ کر ہوا نکال دی کہ یہ غبارہ بھارتی محکمہ موسمیات کا تھا۔ بھارتی پولیس کے اس بیان کے بعد تو جیسے بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا اور چند ہی گھنٹوں میں ان کے الزامات دم توڑ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے