بھارت میں 28 انگلیوں والا انوکھا شخص

ہاتھ اور پاؤں میں موجود اضافی انگلیوں کی وجہ سے دیوندر نامی شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔


ویب ڈیسک January 28, 2016
ہاتھ اور پاؤں میں موجود اضافی انگلیوں کی وجہ سے دیوندر نامی شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

بھارت میں ایک ایسا شخص ہے جس کے ہاتھ اور پاؤں کی 28 انگلیاں ہیں جب کہ اس کی انوکھی خصوصیت پر اس شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا ہے۔

بھارتی صوبے گجرات سے تعلق رکھنے والے دیوندر نامی شخص کے ہاتھ اور پاؤں میں کل 28 انگلیاں ہیں جو کہ اب تک دنیا میں پایا جانے والا واحد انسان ہے جب کہ اس کی اس خوبی کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اعتراف کیا ہے۔ 43 سالہ دیوندر پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہے اور اس کے ہر ہاتھ اور پاؤں میں 7 انگلیاں ہیں جب کہ اس کے پاؤں میں موجود 2 اضافی انگلیاں ایک ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ دیوندر کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں میں موجود اضافی انگلیوں کی وجہ سے لوگ اسے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور اس خوبی کی وجہ سے بعض اوقات لوگ اسے خاص اہمیت دیتے ہیں جس پر وہ بے حد خوش ہے۔

دیوندر کا کہنا ہے اس خوبی کی وجہ سے جہاں اسے لوگوں کی خاص توجہ حاصل ہوتی ہے وہیں کام کرتے ہوئے بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس کا زیادہ کام ہتھوڑی اور کلہاڑی کے ساتھ ہوتا ہے اور لاپرواہی کی صورت میں انگلی کے کٹنے کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں