بھارتی اداکار رجنی کانتھ کو چنئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

رجنی کانتھ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جس پر انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روکا گیا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک February 02, 2016
رجنی کانتھ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جس پر انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روکا گیا، بھارتی میڈیا، فوٹو؛ فائل

KARACHI: بھارتی اداکار رجنی کانتھ کو پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے چنئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا تاہم مینجر کے پاسپورٹ لانے پر انہیں ملائیشیا جانے کی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار رجنی کانتھ فلم کی شوٹنگ کے لیے ملائیشیا جارہے تھے کہ انہیں چنئی ایئرپورٹ پر پاسپورٹ نہ ہونے کہ وجہ سے انتظامیہ نے فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانتھ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جس پر انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روکا گیا تاہم بعد میں رجنی کانتھ کے مینجر کی جانب سے پاسپورٹ فراہم کرنے پر انہیں ملائیشیا جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ رجنی کانتھ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ''کبالی'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم مئی 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں