بڑے اسٹارکیساتھ پہلی فلم کامیابی کی ضمانت نہیں،ماوراحسین

شوبز ڈیسک  جمعرات 4 فروری 2016
 ماورا حسین نئے اداکار ہرش وردھن رانے کے ساتھ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کریئر شروع کر رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

ماورا حسین نئے اداکار ہرش وردھن رانے کے ساتھ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کریئر شروع کر رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈمیں کسی بڑے نام یا اسٹارکے ساتھ پہلی فلم کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے۔

ایک نئے اداکار کے ساتھ کیریئر شروع کرنے کے متعلق 23 سالہ ماورا کا کہنا ہے کہ کسی خان کے ساتھ پہلی فلم کرنے سے بالی وڈ میں ہٹ ہونے کی سو فیصد ضمانت نہیں ہوتی ہے۔ ماورا کا کہنا تھا کہ نئے اداکار کے ساتھ بہترین اسکرپٹ ملے اور اسے صرف اس وجہ سے چھوڑ دوں کیونکہ اس میں خان نہیں ہیں تویہ اپنے ہاتھوں اپنا ہی نقصان کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ماورا حسین نئے اداکار ہرش وردھن رانے کے ساتھ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کریئر شروع کر رہی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔