پاک بھارت مشترکہ فلمسازی سے تعاون بڑھے گا،شبانہ اعظمی

شوبز ڈیسک  جمعرات 4 فروری 2016
مشترکہ فمسازی سے دنیا بھر میں دونوں ملکوں کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا،شبانہ اعظمی۔ فوٹو: فائل

مشترکہ فمسازی سے دنیا بھر میں دونوں ملکوں کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا،شبانہ اعظمی۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ فلمسازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی فضا قائم ہو گی۔

مشترکہ فمسازی سے دنیا بھر میں دونوں ملکوں کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا جو ایک غیر مسابقتی چیز ہے اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ یہ وہ چیز ہے جو ہمیں کرنی چاہیے۔شبانہ اعطمی نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ انھیں اچھا لگا تو وہ ضرور کام کریں گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔