آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ

بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ رواں سال جون میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک February 04, 2016
بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ رواں سال جون میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

GILGIT: انٹرنشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے گا اور چئیرمین کا فیصلہ رواں سال جون میں خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹر دبئی میں بورڈ میٹنگ ہوئی جس میں آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی مستقل نشست کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد آئی سی سی انتظامیہ میں بگ تھری کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ اور آئی سی سی کے 2014 میں منظور ہونے والے آئین کا از سر نو جائزہ رواں سال جون میں ہی کیا جائے گا۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی کے نئے چئیرمین کا انتخاب جون 2016 میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا اورنئے منتخب ہونے والے چئیرمین کو آزاد اور خود مختاررکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت ، انگلنیڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی پراجارہ داری قائم کرنے کے لئے بگ تھری کے نام سے مافیا بنا قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے تحت آئی سی سی کو حاصل ہونے والے منافعے کے بڑے حصے پر ان تینوں بورڈ کا حق تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں