بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کرسنجیدگی سےمسئلہ کشمیرحل کرنا چاہیئے خورشیدشاہ

کشمیری عوام کی حق خودارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک February 05, 2016
پیپلزپارٹی تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، قائد حزب اختلاف، فوٹو؛ فائل

QUETTA: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے جب کہ بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی کے لئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، عالمی برادری بھی اپنے مفادات کیلئے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیئے، کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں