ٹائی ٹینک کے ہیرو کی جان بچائی جا سکتی تھی،کیٹ ونسلیٹ کااعتراف

خصوصی رپورٹ  ہفتہ 6 فروری 2016
 اعتراف کرتی ہوں کہ لیونارڈو بھی اس دروازے میں فٹ آسکتے تھے مگر اسکا صحیح جواب رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں، کیٹ ونسلیٹ۔ فوٹو: فائل

اعتراف کرتی ہوں کہ لیونارڈو بھی اس دروازے میں فٹ آسکتے تھے مگر اسکا صحیح جواب رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں، کیٹ ونسلیٹ۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس:  کیٹ ونسلیٹ نے ایسی بات کا اعتراف کرلیا ہے جو بہت عرصے سے انکی فلم ٹائی ٹینک دیکھنے والوں کے ذہنوں میں کلبلا رہی تھی۔

یعنی لیونارڈو ڈی کیپریو ٹائی ٹینک کے اس دروازے میں سما سکتے تھے اور انکی جان بچائی جا سکتی تھی۔ یہ وہ بات ہے جو 1997 میں اس آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے اس کے نقادوں کے ذہنوں کو پریشان کر تی رہی ہے۔

اس ہفتے جمی کمیل کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلوٹنگ ڈور میں دو آدمیوں کی گنجائش تھی جس پر کمیل نے کہا پھر بھی آپ نے اپنے ہیرو کو فریز ہو کر مرجانے دیا۔ کیٹ ونسلیٹ نے جواب میں کہا ہاں مجھے معلوم ہے۔ میں اعتراف کرتی ہوں کہ لیونارڈو بھی اس دروازے میں فٹ آسکتے تھے مگر اسکا صحیح جواب رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔