پاکستان اور بھارت کو ملکر فلمیں بنانی چاہئیں، شبانہ اعظمی

نیٹ نیوز  اتوار 7 فروری 2016
مشترکہ پروڈکشنز سے تعاون کا ماحول فروغ پائے گا اور یہی وہ چیز ہے جس کی دونوں ملکوں کواشد ضرورت ہے، شبانہ اعظمی۔  فوٹو: فائل

مشترکہ پروڈکشنز سے تعاون کا ماحول فروغ پائے گا اور یہی وہ چیز ہے جس کی دونوں ملکوں کواشد ضرورت ہے، شبانہ اعظمی۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ شبانہ اعظمی اس بات کی حامی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر فلمیں بنانا چاہئیں‘ اس سے نہ صرف مارکیٹ وسیع ہوگی۔

بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان قربتیں بھی بڑھیں گی۔ انڈوایشین نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے شبانہ اعظمی کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو زیادہ سے زیادہ فلمیں مشترکہ طور پر بنانے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے سے دنیا بھر میں آڈینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اسپورٹس کے شعبے کے برعکس جس میں مقابلے کی فضا ہوتی ہے۔

شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ مشترکہ پروڈکشنز سے تعاون کا ماحول فروغ پائے گا اور یہی وہ چیز ہے جس کی دونوں ملکوں کواشد ضرورت ہے۔ پاکستانی فلموں میں کام کے حوالے سے شبانہ نے کہا اگر کوئی چیلنجنگ اسکرپٹ ملا، کوئی ایسااسکرپٹ جو مجھے پسند آئے تو میں یقیناً پاکستانی فلم میں کام کر کے خوشی محسوس کروں گی تاہم شان کی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ کا انتظار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔