موبائل فون صارفین کی تعداد12کروڑکے قریب پہنچ گئی

ایکسپریس اردو  جمعرات 19 جولائی 2012
مارچ کے اختتام تک68.6فیصدپاکستانیوں کے پاس موبائل فون کنکشن تھا،پی ٹی اے۔ فائل فوٹو

مارچ کے اختتام تک68.6فیصدپاکستانیوں کے پاس موبائل فون کنکشن تھا،پی ٹی اے۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں موبائل استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 کروڑ 98 لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران ایک کروڑ 9لاکھ 66ہزار نئے کنکشن فروخت کیے گئے، اس طرح جولائی 2011 تا مئی 2012 کے دوران ہر ماہ اوسطاً 9لاکھ 90ہزار نئے کنکشنز فروخت ہوئے۔

پاکستان ٹیلی کیمونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی (جنوری تامارچ2012) کے اختتام تک ملک کی مجموعی آبادی کے 68.60فیصد کے پاس موبائل فون کنکشن تھا۔ موبائل فون کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اعداد وشمار کے مطابق ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں موبائل فون کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال اسکولوں کے طلبا کی کثیر تعداد نے دوستوں کے ساتھ رابطہ اور تفریح کی غرض سے کنکشن حاصل کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔