کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک پولیس

دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار


ویب ڈیسک February 11, 2016
دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، فوٹو؛فائل

پولیس نے سپرہائی وے کےقریب مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ راؤ انوار نےبتایا کہ دہشت گردوں سے دو طرفہ فائرنگ کے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت حمید اللہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے عابد مچھڑ گروپ سے تھا جب کہ ملزمان جرائم اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپےمارے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں