عالیہ بھٹ میری جائیداد کی وارث ہوسکتی ہیں، کرن جوہر

شوبز ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2016
کرن جوہر نے ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہا فوٹو: فائل

کرن جوہر نے ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہا فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔

یہ بات انھوں نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ کرن جوہر کے عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں اور انھوں نے ہی 2012 میں عالیہ کو بالی ووڈ میں فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘متعارف کروایا تھا۔

اس موقع پر کرن جوہر نے ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہااور انکشاف کیاکہ فواد خان ان کی والدہ کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔