سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 17 پاکستانی ڈی پورٹ

نمائندہ ایکسپریس  پير 15 فروری 2016
تصدیق کے بعد تما م افراد کو گھروں کو جانیکی اجازت، کاغذات مشکوک ہونے پر2مسافر آف لوڈ۔ فوٹو: فائل

تصدیق کے بعد تما م افراد کو گھروں کو جانیکی اجازت، کاغذات مشکوک ہونے پر2مسافر آف لوڈ۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 17پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کر کے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 722  بے نظیر ایئرپورٹ پہنچی توا یئرلائن عملے کی جانب سے17 پاکستانی باشندوں جن کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ مذکورہ غیر طو رپر سعودیہ میں مقیم تھے کو امیگریشن حکام کے حوالے کیا۔ امیگریشن حکام نے تصدیق اور کوائف نوٹ کرنے کے بعد تمام باشندوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ ادھر ایئرپورٹ پر 2مختلف پروازوں کے ذریعے دبئی اور یونان جانے والے 2 مسافروں نیاز اور ریاض کوکاغذات مشکوک ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔