فواد اور سدھارتھ ’’کپور اینڈ سنز‘‘کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے رہے

شوبز ڈیسک  منگل 16 فروری 2016
فلم کی ٹیم نے کام سے زیادہ اس دوران کرکٹ ہی کھیلی،  سدھارتھ فوٹو : فائل

فلم کی ٹیم نے کام سے زیادہ اس دوران کرکٹ ہی کھیلی، سدھارتھ فوٹو : فائل

ممبئی:  پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا ’’کپور اینڈسنز‘‘ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے رہے ۔

بتایاگیاہے کہ ’کپور اینڈ سنز‘ کی کچھ شوٹنگ کانپورمیں کی گئی جہاں فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا نے فارغ وقت گزارنے کے لیے کرکٹ کھیلنے کا انتخاب کیا سدھارتھ کاکہناہے کہ فلم کی ٹیم نے کام سے زیادہ اس دوران کرکٹ ہی کھیلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔