محمد علی درانی کا ’’ بہا ولپور صوبہ واپس دو‘‘ تحریک چلانیکا اعلان

ایکسپریس نیوز  منگل 6 نومبر 2012
 بڑی جما عتیں نورا کشتی بند کرکے صوبے کی بحالی کا اعلان کریں،محمد علی درانی.  فوٹو: فائل

بڑی جما عتیں نورا کشتی بند کرکے صوبے کی بحالی کا اعلان کریں،محمد علی درانی. فوٹو: فائل

احمد پور شرقیہ: تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے قائد محمد علی درانی نے ’’ہمارا صوبہ واپس دو ‘‘ تحریک کے آغاز کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے پہلے اگر صوبہ بہاولپور بحال نہ کیا گیا تو متعلقہ سیاسی جماعتوں کیخلاف پورے خطہ بہاولپور میں ’’ہمارا صوبہ واپس دو‘‘ کی زبردست تحریک چلائینگے۔

محلہ سرور شاہ میں’’تاج محمد خان درانی اسٹریٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دو نوں بڑی سیاسی جما عتیں نورا کشتی بند کر کے صوبے بہا لپور کی بحالی کا اعلان کریں، اس میں رکاوٹ بننے والوں کے گریبان بہاولپور کے عوام کے ہاتھ میں ہونگے، عوام پرظلم کیخلاف اب سڑکوں پر تحریک چلے گی۔ انھوں نے تمام رہنماؤں کو چیلنج دیا کہ وہ ہمیں خرید نہیں سکتے، بہاولپور کے عوام اپنا حق، اپنا صوبہ لیکر رہیںگے، ہمارے منتخب نمائندے آج بہاولپور صوبے کی بحالی پر رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔