اے پی این ایس کا وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اشتہارات پر جی ایس ٹی ختم کرنے پر اظہار تشکر

ایکسپریس اردو  منگل 6 نومبر 2012
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اے پی این ایس کی درخواست پر پنجاب کے نافذ جنرل سیلز ٹیکس ختم کیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اے پی این ایس کی درخواست پر پنجاب کے نافذ جنرل سیلز ٹیکس ختم کیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اے پی این ایس کی درخواست پر پنجاب کے اخبارات و جرائد میں اشتہارات پر نافذ جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

اے پی این ایس کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب ریونیو بورڈ کے6اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر so(tax) 1-9/2011 کے تحت نافذ کردہ جی ایس ٹی کے اخباری صنعت پر تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے اخبارات و جرائد پر جنرل سیلزٹیکس عائد کیا ہے جس سے بحران زدہ اخباری صنعت کی مالیات پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے اے پی این ایس کی درخواست پر پنجاب میں اخبارات و جرائد میں نافذ جنرل سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور متعلقہ فیصلے کا نوٹیفیکیشن جلد از جلد جاری کرنے کی ہدایت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔