میرے لیے کسی چیز میں تبدیلی لانا مشکل ہے ،انیل کپور

شوبز ڈیسک  بدھ 17 فروری 2016
اکثر اوقات لگتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر پائیں گے، انیل کپور۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اکثر اوقات لگتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر پائیں گے، انیل کپور۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ممبئی: اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ میرے لیے کسی چیز میں تبدیلی لانا مشکل ہے۔

انھوں نے کہا میرے پاس کرنے کے لیے بہت کام ہیں تاہم کسی چیز میں تبدیلی لانا ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل کام ہے میں حقیقی زندگی میں بے حس سادہ اور اپنے کام سے کام رکھنے والے والا انسان ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پیشے کے حوالے سے کسی چیز کو تخلیق تو کرسکتے ہیں تاہم اس میں تبدیلی لانا ان کے بس سے باہر ہے انکا کہنا تھا کہ انھیں اکثر اوقات لگتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر پائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔