کوئٹہ: اسپنی اور بروری روڈ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 6 نومبر 2012
حملہ آوروں نے گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، فوٹو: ایکسپریس

حملہ آوروں نے گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، فوٹو: ایکسپریس

کوئٹہ: اسپنی اور بروری روڈ پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے بروری روڈ پر احتجاج کیا، اس دوران  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اسپنی روڈ  پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ملزمان  کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔