بوم بوم شاہد آفریدی میدان سے افطار کے دسترخوان پر

ایکسپریس اردو  جمعرات 19 جولائی 2012
ایکسپریس کی کمپین’’مہمان کا رمضان ‘‘کے ناظرین اپنی پسند کامہمان افطارکے دسترخوان پربلاسکیں گے۔فوٹو/ایکسپریس

ایکسپریس کی کمپین’’مہمان کا رمضان ‘‘کے ناظرین اپنی پسند کامہمان افطارکے دسترخوان پربلاسکیں گے۔فوٹو/ایکسپریس

لاہور: بوم بوم شاہد آفریدی اس سال رمضان کرکٹ کے میدان کے بجائے افطارکے دسترخوان پرگزاریں گے اوروہ بھی اپنے چاہنے والوں کے مہمان بن کر۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کی مشہور Campaign ’’مہمان کا رمضان ‘‘ نے اپنے دیکھنے والوں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی پسند کا مہمان اپنے افطار کے دسترخوان پر بلا سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی اس Campaign کا حصہ ہیں اورانھوںنے اپنے فینزکودعوت دینے کی درخواست کی ہے۔دعوت کے سلسلے میں ایک طریقہِ کار وضع کیا گیا ہے جو’’ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ پر مسلسل دکھایاجارہاہے۔ اس سلسلے کو تمام لوگوں نے بیحد پسندکیاہے۔ شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ اس Campaign میں شوبز سے وابستہ اور کئی شخصیات بھی شامل ہیں جنھیں ہمارے ناظرین اپنے گھر کے افطار کا مہمان بنا سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔