این اے151سے پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی، یوسف رضاگیلانی

ایکسپریس اردو  جمعرات 19 جولائی 2012
عوام پی پی سے تنگ آچکے ہیں،شوکت بوسن،فرنٹ لائن میںعوام کی بھی گفتگو۔ فوٹو/ایکسپریس

عوام پی پی سے تنگ آچکے ہیں،شوکت بوسن،فرنٹ لائن میںعوام کی بھی گفتگو۔ فوٹو/ایکسپریس

ملتان: رہنماپیپلزپارٹی شوکت بسرا نے کہاہے کہ عوام آج اپنے ووٹ کی طاقت سے بتادیںگے کہ وہ پیپلزپارٹی کے کتنے وفادارہیں،حلقہ این اے151کے عوام پیپلزپارٹی کے جیالے ہیںاوروہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے عبدالقادرگیلانی کوبھاری ووٹوںسے جتوائیںگے۔

پروگرام فرنٹ لائن میںاینکرپرسن اسداللہ خان سے گفتگومیںانھوںنے کہاکہ پاکستان میںسیاست کے دوہی بنیادی نظریات ہیںایک بھٹواوردوسرااینٹی بھٹو،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی یہ سیٹ1970سے جیتتی چلی آرہی ہے،اس لیے اس باربھی عوام ووٹ سے پیپلزپارٹی کوکامیابی دلائیں گے،آزاد امیدوارشوکت بوسن نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوںکامقصدیہی ہے کہ حکومت سے جلداز جلدجان چھڑائی جائے،اس لیے متعددجماعتیںمجھے سپورٹ کررہی ہیں،

شوکت بوسن کے حامیوںنے کہاکہ عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں،کرپشن لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری نے عوام کو حکومت سے مایوس کردیا ہے اس لیے اب وہ پیپلزپارٹی کیخلاف ووٹ دیکراپنی رائے کااظہارکریںگے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامیوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے اور وہی عوام کے مسائل حل کرے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔