بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس کانگریس میں شامل ہوگئے

شوبز ڈیسک  پير 22 فروری 2016
 ہنس راج ہنس دسمبر 2014ء میں شرومنی اکالی سے علیہدگی کے بعد ایک مرتبہ پھرسیاست میں واپس آئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہنس راج ہنس دسمبر 2014ء میں شرومنی اکالی سے علیہدگی کے بعد ایک مرتبہ پھرسیاست میں واپس آئے ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  معروف بھارتی صوفی گلوکار ہنس راج ہنس نے اکالی دل چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنس راج ہنس نے پنچاب کے پارٹی صدر امرندر سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہنس راج ہنس دسمبر 2014ء میں شرومنی اکالی سے علیہدگی کے بعد ایک مرتبہ پھرسیاست میں واپس آئے ہیں۔

کانگریس میں شمولیت کے موقع پر ہنس راج ہنس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کانگریس میں شمولیت اس وجہ سے اختیار کی کہ یہ پارٹی تمام مذاہب اور ان کے پیرو کاروں کے ساتھ برابری کا سلوک کرتی ہے اس کے علاوہ پارٹی کے صوبائی صدر امرندر سنگھ شفاف شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امرندر سنگھ نام نہاد سیاستدانوں کی طرح نہیں ہیں جن کے کھانے کے دانت اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔