میڈاس اسکینڈل :پنجاب اسمبلی میں کمیٹی بنانے کا مطالبہ

ایکسپریس اردو  جمعرات 19 جولائی 2012
21 کروڑ کی زائد ادائیگی پر تھرڈ پارٹی آڈٹ ہورہا ہے ،کمیٹی نہیں بناسکتے ،اسپیکر۔ فوٹو/ایکسپریس

21 کروڑ کی زائد ادائیگی پر تھرڈ پارٹی آڈٹ ہورہا ہے ،کمیٹی نہیں بناسکتے ،اسپیکر۔ فوٹو/ایکسپریس

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا گیا کہ ایڈورٹائزنگ کمپنی میڈاس کو21 کروڑ روپے زائد ادا کرنے کے معاملے پر اے پی این ایس نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ردکردی ہے اور اس کی تجویز پر اب تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جارہا ہے۔

متعدد ارکان نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا کہ استفادہ کرنے والی پارٹی کے کہنے پر ہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ مستردکی گئی ہے جس کی قواعد و ضوابط اجازت نہیں دیتے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ ایوان کی کمیٹی کے سپردکیا جائے مگر اسپیکر نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ایک معاملے کی ایک سے زائد فورم پر انکوائری نہیں ہوسکتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔