کترینہ کارنبیرکودھوکا،شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈچلی گئیں

شوبز ڈیسک  منگل 23 فروری 2016
کترینہ کیف رنبیر کے ساتھ فلم مکمل کروانے کے بجائے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی دوسری فلم ’بار بار دیکھو‘ کو ترجیح دی رہی ہیں۔ فوٹو:فائل

کترینہ کیف رنبیر کے ساتھ فلم مکمل کروانے کے بجائے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی دوسری فلم ’بار بار دیکھو‘ کو ترجیح دی رہی ہیں۔ فوٹو:فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رشی کپور کے بیٹے اداکار رنبیر کپور کی علیحدگی کے بعد ان کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ متاثر ہورہی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار رنبیر کپور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کا مکمل عملہ کترینہ کے حصے کی شوٹنگ کا انتظار کر رہا ہے۔مگر بتایاجارہا ہے کہ کترینہ کیف رنبیر کے ساتھ فلم مکمل کروانے کے بجائے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی دوسری فلم ’بار بار دیکھو‘ کو ترجیح دی رہی ہیں اور اس کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈچلی گئی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔