حمائمہ ملک کی ٹینس اسٹارنواک جوکووک کو پاکستان آنے کی دعوت

شوبز رپورٹر  بدھ 24 فروری 2016
ایک دوست نےنواک جوکووک سے تعارف کروایا جب کہ انہوں نے پاکستان آنے کی دعوت پر خوشی کا اظہارکیا، حمائمہ ملک فوٹو : فائل

ایک دوست نےنواک جوکووک سے تعارف کروایا جب کہ انہوں نے پاکستان آنے کی دعوت پر خوشی کا اظہارکیا، حمائمہ ملک فوٹو : فائل

 لاہور:  حمائمہ ملک نے ٹینس اسٹارنواک جوکووک کوپاکستان آنے کی دعوت دے ڈالی۔ 

دبئی میں پاکستان سپرلیگ کے کرکٹ میلہ میں حمائمہ ملک پشاورزلمی کی ایمبیسیڈر کے طورپرشریک ہوئیں جبکہ سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووک بھی ایک ایونٹ کے لیے وہاں موجود تھے۔ اس دوران حمائمہ ملک اورنواک جوکووک کی ملاقات ہوئی جس میں اداکارہ نے ٹینس اسٹارکوجہاں کرکٹ ٹورنامنٹ میں آنے کی دعوت دی، وہیں پاکستان کادورہ کرنے کی پیشکش بھی کی۔حمائمہ ملک نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایاکہ ایک دوست نےنواک جوکووک سے تعارف کروایا انھوں نے پاکستان آنے کی دعوت پر خوشی کا اظہارکیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔