- فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا
- کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم، محکمہ موسمیات
- عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ
- کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی
- پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا
- شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ
- امریکی کمانڈر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کے معترف
- عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم
- شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پاکستان میں گاما نائف مشین کی مدد سے مرگی کا علاج ممکن ہو گیا ؛ پروفیسر ستار ہاشم
اب تک 15 مریضوں کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے، سی پی این ای کے وفد کو بریفنگ، وفد کا نیورو اسپائنل میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا دورہ فوٹو: فائل
کراچی: مرگی اور رعشہ کا علاج گاما نائف مشین سے کیا جا سکتا ہے مرگی کے دورے کی وجوہ کا پتہ پیٹ سٹی PETCT مشین سے کیا جاتا ہے، دوا سے دورے نہ رکنے کی صورت میں گامانائف مشین کے ذریعے محفوظ ریڈی ایشن (ٹارگٹ فوکس شعاعیں) دی جاتی ہیں، شعاعیں مکمل فول پروف ہوتی ہیں۔
اس طرح نیورواسپائنل انسٹیٹوٹ (این ایم آئی) میں اب تک اس تیکنک سے 15 مرگی کے مریضوں کا کامیاب علاج کیاگیا یہ بات انسٹیٹیوٹ کے سربراہ اور سابق نیورر سرجن پروفیسر ستارہاشم نے منگل کو ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔
اس موقع پر ریڈی ایشن انکالوجسٹ اظہر رشید بھی موجود تھے، دریں اثنامنگل کوکونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز( سی پی این ای) کے وفد کوانسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے نیورو اسپائنل میڈیکل انسٹیٹوٹ کے سربراہ اور نیورو سرجن پروفیسر ستار ہاشم نے بتایا ہے کہ پیٹ سٹی اسکین مشین سے پھپھٹروں، سر، گردن، آنتوں، غدود، خوراک کی نالی ،بریسٹ سمیت دیگرکینسرکی فوری تشخیص کی جا سکتی ہے جبکہ اسٹیریو ٹیکٹکس ٹیکنالوجی سے محفوظ شعاعیں دے کر علاج ممکن ہوگیا۔
وفد میںکونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرزکے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالجبارخٹک ، ایکسیریس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز الحق، سعید خاور، کامران رضوی، زاہدہ عباسی، عثمان ستی، غلام نبی چانڈیو، عبدالخالق مارشل، شیرمحمدکھاوڑ، سلمان قریشی، ڈاکٹروقارعظمی، کامران رضوی شامل تھے جبکہ نیورواسپائنل انسٹیٹوٹ کے ریڈی ایشن انکالوجسٹ ڈاکٹر اظہررشید، نیورسرجن عابد سلیم سمیت دیگر بھی موجود تھے، ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے پروفیسر ستار ہاشم نے بتایا کہ مرگی کے مریض کو پیٹ سٹی مشین کے ذریعے دماغ کا وہ حصہ جس کی وجہ سے مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔
مکمل معلومات حاصل کرلی جاتی ہے انھوں نے کہاکہ مرگی کے مرض میں دماغ کا ایک حصہ غیر فعال ہوجاتا ہے جس کو طبی زبان میں(Meiseal Temprolar Labe )کہتے ہیں اس حصے کے غیر فعال ہونے کے بعد مرگی کے دورے پڑتے ہیں ،گامانائف مشین کے ذریعے مریض کو محفوظ شعاعیں (فوکس ٹارگٹ ریڈی ایشن)کے ذریعے جزوی طورپر نارکارہ یا غیر فعال ہونے والے حصے کو مزید غیر فعال یا ناکارہ بنادیاجاتا ہے تاکہ مریض کو مزید دورے نہ پڑسکیں انھوں نے بتایاکہ اس طریقہ علاج میں2 نیوروسرجن اور2 ریڈی ایشن انکالوجسٹ شامل ہوتے ہیں جو مریض کومسلسل مانیٹرکرتے رہتے ہیں۔
ریڈی ایشن انکالوجسٹ ڈاکٹر اظہر رشید نے بتایا کہ ریڈیو سرجری (ریڈی ایشن) انتہائی مہارت سے دی جاتی ہے تاکہ دماغ کے دیگر خلیے (سیل) متاثر نہ ہوں، پیٹ سٹی مشین کے ذریعے ہرمرض کی قبل ازوقت تشخیص بھی کی جاسکتی جبکہ دنیا کی جدید ترین گامانائف مشین سے انتہائی محفوظ ریڈی ایشن دیکر علاج ممکن بنادیاگیا ہے، واضح رہے مرگی کے علاج کیلیے سرکاری اسپتالوں میں سہولتیں ناپید جبکہ مارکیٹ میں دوائوں کی بھی قلت ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں پروفیسر ستار ہاشم نے سی پی این ای کے وفدکوبریفنگ میں بتایا کہ دنیا بھر میں پیڈسٹی اسکین مشین کے ذریعے جسم میں موجود ہر قسم کے کینسر، دل کے امراض اور دماغ میں موجود معمولی ٹیومرکی بھی تشخیص فوری کرلی جاتی ہے ۔
اس جدید ترین مشین سے مستقبل میں ہونے والے کینسر اور ٹیومرکا بھی قبل ازوقت معلوم کیاجاسکتا ہے، پیڈ سٹی اسکین مشین میں تشخیص کے دوران مریض کو بے ہوش کیے بغیر ٹیسٹ کرلیے جاتے ہیں ایک مخصوص جوہری دوا دی جاتی ہے جوجسم کے کسی بھی حصے میں موجود معمولی سے بھی کینسرکی نشاندہی کرتی ہے اس مشین کے ذریعے خواتین کے بریسٹ میں موجودگلٹی کی بھی نشاندہی کرتی ہے جبکہ کینسر کے مریضوں میںکی جانے والی کیموتھراپی کے موثر ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق بھی پیٹ سٹی مشین کرتی ہے ، پروفیسر ستار ہاشم نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کے بعد دل کے پٹھے کمزورہوجاتے ہیں اس مشین کے ذریعے یہ بھی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ مریض کے بائی پاس یا انجوگرافی سے فائد ہوگا یا نہیں،پیٹ سٹی مشین سے دل میں موجود خون کی نالیوں میں خون کے بہاؤکو جانچنے کیلیے بھی ٹٰسٹ کیاجاتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جوہری دوا سے جسم میں کوئی منفی اثرات نہیں ہوتے ، مخُصوص دوا جسم میں داخل ہونے کے بعد جسم میں موجود کسی بھی کینسر یا تبدیلی کی نشاندہی کرتی رہتی ہے ، انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے یہ مشین پاکستان کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں موجود نہیں جبکہ دنیا بھر میں اس مشین کے ذریعے بآسانی تشخیص کی جارہی ہے ،دنیا میں1970میں یہ مشین متعارف کرائی گئی لیکن پاکستان مین صرف چند نجی شعبے میں یہ مشین موجود ہے جہاں مریضوں کو کیسنرکی فوری تشخیص کررہی ہے ان مین نیورواسپائنل انسٹیٹوٹ بھی شامل ہے جہاں پیڈ سٹی مشین کی سہولت موجود ہے ۔
پورفیسر ستار ہاشم کا کہنا تھا کہ نیورو اسپائنل انسٹیٹوٹ میںگامانائف ، ریڈیوآسٹیروٹیکٹک مشین بھی موجود ہے جہاں مہلک کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوںکی فوری تشخیص اور محفوظ تابکاری اورکیموتھراپی کی جارہی ہے، انسٹیٹوٹ میں غریب اور مستحق مریضوںکا علاج ایم ہاشم ٹرسٹ کے تحت زکوٰۃ فنڈ سے مفت کیاجاتا ہے، انھوں نے کہاکہ دنیا کی جدید ترین گامانائف مشین سے ٹیومرکو ٹارگٹ محفوظ شعاعیں (ریڈیو سرجری) سے کامیاب علاج کیاجارہا ہے،تقریب سے کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالجبار خٹک، ڈاکٹر وقارعظمی سمیت دیگر نے پروفیسر ستار ہاشم اوران کی ٹیم کی خدمات کوسراہا، بعدازاں وفد نے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اورفراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔