دوسروں کے کام آنے والے ہی باکمال ہوتے ہیں،سلمان خان

نیٹ نیوز  جمعرات 8 نومبر 2012
دکھی انسانیت کے لیے کام کرنے والے قابل احترام ہیں، سلمان خان۔  فوٹو اے ایف پی

دکھی انسانیت کے لیے کام کرنے والے قابل احترام ہیں، سلمان خان۔ فوٹو اے ایف پی

ممبئی: بالی وڈاداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اپنے لیے تو سبھی جیتے ہیں دوسروں کے لیے جینا ہی کمال ہوتا ہے اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ واقعی باکمال ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کے لیے کام کرنے والے کسی بھی ملک اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں میرے لیے قابل احترام ہیں ۔انھوں نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران فلاحی کام کے لیے سماجی خدمت کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھی دل کرتا ہے کہ بے سہارا اور دکھی لوگوں کی دل کھول کر خدمت کروں مگر مجھے اس کام کے لیے اتنا وقت نہیں ملتا۔ اداکار نے کہا کہ شادی کی جب بڑوں کو ہی فکر نہیں رھی تو ہمیں کیوں ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ وہی ہوگا جو قسمت میں لکھا گیا ہے ۔اپنی زندگی کو بامقصد بنانے کی جستجو کرتا رہوں گا ۔اس کام کے لیے جہاں تک ہوسکا کروں گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔