- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار2 سال بعد شروع ہو جائے گی

بلاک ون کے کوئلے سے1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، شنگھائی الیکٹرک فوٹو: فائل
کراچی: پاک چائنا اقتصادی راہدای کے سلسلے میں صوبہ سندھ میں بھی ہلچل شروع ہوگئی ہے، گزشتہ روز اس سلسلے میں تھرکول اتھارٹی کے بلاک ون سے حاصل ہونے والے کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی کی تیاری کے سلسلے میں عوامی سماعت ہوئی ، واضح رہے کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کو بھی سی پیک پروگرام کا حصہ بنادیا گیا ہے ۔
تھر لاجز اسلام پور میں منعقدہ عوامی سماعت میں شنگھائی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر مینگ ،ادارہ ماحولیات سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس ایم یحیٰی،ڈپٹی ڈائریکٹر عمران صابر، چینی کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر،ڈیزائن کنسلٹنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی ، شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او نے عوامی سماعت کے موقع پر بتایا کہ تھر کے کوئلے کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اپریل میں مزید ٹیسٹ کیے جائنگے ، تاہم وہ کوئلے کے معیار سے مطمئن ہیں اور اس منصوبے سے 2018 میں بجلی تیارکرکے نیشنل گرڈ کو فراہم کر دی جائے گی جوگیم چینجر سی پیک منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے ۔
چینی کمپنی کے نمائندے نے مقامی آبادی کی اس شکایت کے جواب میں کہا کہ وہ آئندہ مہینے مارچ سے ہی مقامی آبادی کے لیے تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایسے ورکشاپ شروع کردینگے جن میں لوگوںکو ہنر مند بنایاجائیگا تاکہ عملی کام شروع ہونے کے موقع پر وہ منصوبے میں اپنا کردار ادا کر سکیں، ادارہ ماحولیات کے آفیسر ایس ایم یحیٰی نے شرکاکو یقین دلایا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائنگے تاکہ پائیدار ترقی کا عمل جاری رہ سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔