بالی وڈ میں خود کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے، رائما سین

شوبز ڈیسک  اتوار 28 فروری 2016
 بالی وڈ ایک مشکل جگہ ہے اور یہاں خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے،رائما سین فوٹو : فائل

بالی وڈ ایک مشکل جگہ ہے اور یہاں خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے،رائما سین فوٹو : فائل

ممبئی:  ماضی کی اداکارہ سْچترا سین کی نواسی اور سین خاندان کی تیسری نسل کی اداکارہ رائما سین کا کہنا ہے کہ بالی وڈ ایک مشکل جگہ ہے اور یہاں خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

رائما نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بالی وڈ میں اتنا کام نہیں کر پائیں جتنا ان کے خاندان سے توقع تھی۔اپنے خاندان سے ملنے والی مدد پر رائما کہتی ہیں، وہ فلمی خاندان سے تھیں جس کی وجہ سے انھیں پہلا بریک آسانی سے ملا، لیکن وہ اس موقعے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔