اکشے کمار اور کترینہ کیف درجہ بندی میں پہلے نمبر پر

شوبز ڈیسک  اتوار 28 فروری 2016
اکشے اپنی نئی فلم ائیر لفٹ اورسوشل ویب سائٹس پر ایکٹو رہنے جب کہ کترینہ کیف سب سے زیادہ میڈیا کی خبروں کا حصہ رہیں فوٹو : فائل

اکشے اپنی نئی فلم ائیر لفٹ اورسوشل ویب سائٹس پر ایکٹو رہنے جب کہ کترینہ کیف سب سے زیادہ میڈیا کی خبروں کا حصہ رہیں فوٹو : فائل

ممبئی: اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پرآگئے ہیں۔

بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں اکشے کمارجب کہ کترینہ کیف خواتین اداکاروں میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔ درجہ بندی کے اسکیل کے مطابق اکشے اپنی نئی فلم ائیر لفٹ اورسوشل ویب سائٹس پر ایکٹو رہنے کی وجہ سے جب کہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم فتور اور رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد سب سے زیادہ میڈیا کی خبروں کا حصہ رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔