بھارتی اداکاررضامراد مارچ میں پاکستان یاترا کی ہیٹ ٹرک کریں گے

شوبز رپورٹر  اتوار 28 فروری 2016
جب پاکستان آیا تو پاکستانیوں خصوصاً لاہوریوں کی مہمان نوازی نے ہمیں خوش کردیا تھا، اداکار۔  فوٹو: فائل

جب پاکستان آیا تو پاکستانیوں خصوصاً لاہوریوں کی مہمان نوازی نے ہمیں خوش کردیا تھا، اداکار۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  بھارتی فلموں کے معروف اداکار رضامراد نے پاکستان یاترا کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ وہ پہلی مرتبہ اکیلے پاکستان آئے تھے۔

پاکستانیوں کے پیار نے انہیں اتنا متاثرکیا کہ اگلی بار وہ اپنی اہلیہ کوساتھ لائے، لیکن اس مرتبہ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ بیٹی بھی پاکستان کی سیرکرنے کے لیے آیندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے واہگہ بارڈر کے راستے لاہورپہنچیں گی۔ دس روز پر مشتمل اس نجی دورے کے دوران رضا مراد اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ لاہور، کراچی اوراسلام آباد کے علاوہ دیگراہم مقامات پربھی جائیں گے، جب کہ لاہور اوراسلام آباد میں آباد اپنے رشتے داروں سے بھی ملاقات کرینگے۔

رضامراد نے تیسری بار پاکستان آمد کے حوالے سے ’’ایکسپریس‘‘کوبتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہمیں ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔ میں جب پاکستان آیا تو پاکستانیوں ، خصوصاً لاہوریوں کی مہمان نوازی نے ہمیں خوش کردیا تھا۔ اسی لیے اب میں نے جب پاکستان جانے کی بات کی تومیری بیٹی بھی ساتھ چلنے کے لیے تیار ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔