سنجے دت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دوست

شوبز ڈیسک  پير 29 فروری 2016
 سنجو ایک حوصلہ مند اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں،دوست   فوٹو: فائل

سنجو ایک حوصلہ مند اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں،دوست فوٹو: فائل

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو حال ہی میں ساڑھے تین سال سلاخوں کے پیچھے گزارنے کے بعد جیل سے باہر آئے ہیں ان کے بارے میں ان کے چند قریبی دوستوں نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ ویسے کے ویسے ہی ہیں جیسے جیل جانے سے پہلے تھے۔

سنجو کے ایک دوست لوتھریا کہتے ہیں کہ سنجے دت کے دوستوں کے ساتھ رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ آج بھی سب کو مسکراتے ہوئے ملتے ہیں ۔سنجو ایک حوصلہ مند اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں وہ اپنے دوستوں اور فیملی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔