کراچی میں بد امنی جاری فائرنگ کے واقعات میں مزید12افراد ہلاک ، 12زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 نومبر 2012
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں بدامنی کاسلسلہ جاری ہے،فائرنگ کے واقعات میں مزید 12افراد ہلاک جبکہ2بھائیوں سمیت12زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے نشان حیدرچوک کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے23سالہ جہانگیراور22سالہ رضامحمدہلاک ہوگئے،مقتولین نشان حیدر چوک کے قریب ہوٹل سے کھانالے کرنکلے تھے کہ تعاقب میں آنے والے ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی اوردونوں موقع پرہی دم توڑگئے،مقتول جہانگیر اتحادٹائون طوری بنگش کاجبکہ رضا محمد اسلام چوک کا رہائشی تھا۔سرجانی ٹائون کے علاقے تیسرٹائون میں بس کے اڈے کے قریب فائرنگ سے25سالہ محمد حسن ہلاک جبکہ 35 سالہ پیرجان محمداور 32 سالہ قاسم زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق تیسر ٹائون سیکٹر51 میں بس اڈے کے قریب چھپرا قائم ہے جہاں تینوں افراد بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔منگھوپیرمیں الطاف نگرگلشن ضیامیں نالے سے لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیااور لاش نالے میں پھینک کرفرارہوگئیم،مقتول اورنگی ٹائون کا رہائشی اورمقتول متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یو سی ناظم کریم کاچھوٹابھائی تھا۔سائٹ ایریا کے علاقے غنی چورنگی ہارون آبادمیں کار نمبرALD-068 پر فائرنگ سے 40 سالہ شعبان علی ہلاک ہوگیا ، مقتول طارق روڈ کا رہائشی تھا،مقتول کا شیرشاہ میں اسکریپ کے سامان کاگودام ہے۔

نارتھ ناظم آبادکے علاقے کے ڈی اے چورنگی ضامن سی این جی فلنگ اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار نمبرADD-253 میں سوارساجد حسین رضوی جاں بحق ہوگیااوراس کے2بھائی جاوید حسین رضوی ، رضاحسین رضوی زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے،مقتول نارتھ ناظم آباد بلاک سی مکان نمبرA/101 کارہائشی تھا،مقتول کی صدرالیکٹرانک مارکیٹ میں دکان ہے، تینوں بھائی دکان بند کر کے گھرآرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی۔پاکستان بازارتھانے کی حدودسیکٹر 14/Bمسجدالحبیب کے قریب عیدگاہ گراؤنڈاورنگی ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے32سالہ محمدمظہرہلاک ہو گیامقتول کی لاش عباسی شہیداسپتال پہنچائی گئی ۔

مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور برطرف پولیس اہلکار تھا۔اقبال مارکیٹ تھانے کی حدودسیکٹر ساڑھے گیارہ طوری بنگش پولیس چوکی کے قریب عائشہ یونانی دواخانہ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 38 سالہ حکیم صوفی ارشادہلاک ہو گیا،مقتول اسی علاقے میں راجہ تنویر کالونی کا رہائشی تھاجبکہ اس کا آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا۔میمن گوٹھ کے علاقے ملیرسموں گوٹھ میں ہوٹل پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے28 سالہ آصف بلوچ عرف رکشے والا اوراس کادوست 30 سالہ طالب بلوچ ہلاک ہو گئے۔

مقتولین ملیر سٹی مہران گوٹھ کے رہائشی اورلیاری گینگ وارکے اہم ملزم فدوملیری کے ساتھی تھے۔مقتول آصف بلوچ پولیس اہلکاروں سمیت متعددافرادکے قتل کے مقدمے میں نامزدتھا۔ماڑی پور روڈ کراؤن سینما کے قریب نالے سے25 سالہ نامعلوم شخص کی تشددزدہ لاش ملی۔یونیورسٹی روڈجوہر چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پرفائرنگ سے30سالہ نادرمیمن ہلاک جبکہ ان کا31سالہ فرحان زخمی ہو گیا۔نیوکراچی5 نمبربرکت مارکیٹ میں یاسین جیولری شاپ پرموٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک ندیم،سیکیورٹی گارڈ رزاق اور2 راہگیراکبراور فاروق زخمی ہوگئے۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 36/C میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 40 سالہ اعجاز زخمی ہو گیا۔سچل کے علاقے سکندر گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے29 سالہ وسیم زخمی ہوگیا،پیرآبادکے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوئوں کی فائرنگ سے فضل زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔