پرینیتی چوپڑا کا بھارتی جریدے کے لیے زبردست فوٹو شوٹ

شوبز ڈیسک  بدھ 2 مارچ 2016
 شوٹنگ سے پہلے تھوڑا وقت تھا اس لیے فوٹو شوٹ کی پیشکش کو ٹھکرانا مناسب نہیں سمجھا،پرینیتی چوپڑا۔ فوٹو: فائل

شوٹنگ سے پہلے تھوڑا وقت تھا اس لیے فوٹو شوٹ کی پیشکش کو ٹھکرانا مناسب نہیں سمجھا،پرینیتی چوپڑا۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ جو ان دنوں اپنی نئی فلم’’میری پیاری بندو‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم ایک بھارتی جریدے کے لیے ان کے فوٹو شوٹ نے بھی ہر طرف دھوم مچادی ہے۔

جریدے کے سرورق پر شائع ہونے والی پرینیتی کی اسٹائلش تصاویر کا ہر زبان پر چرچا ہے۔27سالہ بالی وڈ حسینہ کا کہنا ہے کہ فلم ’’میری پیاری بندو‘‘ کی شوٹنگ سے پہلے ان کے پاس تھوڑا سا وقت تھا اس لیے انھوں نے جریدے کی طرف سے فوٹو شوٹ کی پیشکش کو ٹھکرانا مناسب نہیں سمجھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔