جن ’’ ٹرمپ‘‘ کو بوتل میں بند کرنے کی کوشش

نیٹ نیوز  اتوار 6 مارچ 2016
اب پارٹی کے مسند نشن عوام سے کھل کر یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ جو کر رہے ہیں وہ غلط ہے،:فوٹو: فائل

اب پارٹی کے مسند نشن عوام سے کھل کر یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ جو کر رہے ہیں وہ غلط ہے،:فوٹو: فائل

واشنگٹن:  بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان دنوں جمہوریت کا جو ماڈل امریکا میں برسوں سے کام کرتا رہا ہے اس میں کچھ دقتیں آ رہی ہیں، ریپبلکن پارٹی اسکی وجہ سے کچھ زیادہ ہی پریشان ہے۔

پارٹی کے مسند نشینوں کی مانیں تو یہ سب ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے ہو رہا ہے، پارٹی کے کئی سابق سرکردہ لیڈروں نے ٹرمپ کی مخالفت شروع کر دی ہے اور اس کی قیادت مٹ رومنی کر رہے ہیں، اب مٹ رومنی ریپبلکن ووٹروں اور پارٹی سے اپیل کر رہے ہیں کہ ملک کو بچانا ہے تو ٹرمپ سے دور ہی رہیں، دراصل موجودہ ماڈل یہ تھا کہ آپ کو جو کرنا ہو کریں، جو کہنا ہو کہیں لیکن ذرا سنبھل کر، چاشنی لگا کر کہیں لیکن ٹرمپ نے وہی باتیں بغیر لگے لپٹے کہنی شروع کر دیں۔

اب پارٹی کے مسند نشن عوام سے کھل کر یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ جو کر رہے ہیں وہ غلط ہے، دیکھا جائے تو ٹرمپ اس جن کی طرح بن گئے ہیں جس نے الہ دین کا حکم ماننا ترک کر دیا ہے، اب کوشش اس بات کی ہو رہی ہے کہ اس جن کو واپس بوتل میں بند کیا جائے لیکن یہ کام کتنا مشکل ہے یہ سب کو پتہ ہے اور بوتل کے ٹوٹنے کا بھی پورا خطرہ ہے۔ تو دیکھیے اب ہوتا کیا ہے؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔