پیسے کی ہوس ہے نہ کھو دینے کا ڈر، نوازالدین صدیقی

شوبز ڈیسک  پير 7 مارچ 2016
  اگر مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا تو اپنے گاؤں میں اپنی وسیع و عریض زمین پر کوئی مل لگا لیتے، نوازالدین صدیقی فوٹو: فائل

اگر مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا تو اپنے گاؤں میں اپنی وسیع و عریض زمین پر کوئی مل لگا لیتے، نوازالدین صدیقی فوٹو: فائل

نئی دہلی: اداکار نوازالدین صدیقی کا شمار بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

41سالہ اداکار یہ مقام اپنی سخت محنت اور عمدہ کارکردگی کی بنا پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اداکار نے حال ہی ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ ممبئی آئے تو ان کی جیب میں صرف 3,000روپے تھے اور انھیں ان پیسوں کے کھو جانے کا کوئی خوف نہیں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ فلموں میں اداکاری پیسہ کمانے کے لیے نہیں کرتے اگر مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا تو اپنے گاؤں میں اپنی وسیع و عریض زمین پر کوئی مل لگا لیتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔