پی سی بی نے محمد یوسف اور شاہد آفریدی کے پریزیڈنٹ کپ کھلینے پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2012
 پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ پلیئرز کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا. فوٹو فائل

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ پلیئرز کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا. فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد یوسف اور شاہد آفریدی کے پریزیڈنٹ کپ کھلینے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ شاہد خان آفریدی یو بی ایل کی طرف سے پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلنے کے خواہش مند تھے مگر پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ پلیئرز کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کرکٹرز کے نام پہلے نہیں بھجوائے گئے تھے اس لئے اب ان دونوں کھلاڑیوں پر پریزیڈنٹ کپ کھلینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔