عمر رسیدہ اداکاراؤں کو بالی وڈ میں کردار نہیں ملتے،ہیما مالنی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 12 مارچ 2016
ہیما مالنی 150سے زائد فلموں میں مختلف لازوال کرداروں کے ذریعے آج بھی اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں  فوٹو : فائل

ہیما مالنی 150سے زائد فلموں میں مختلف لازوال کرداروں کے ذریعے آج بھی اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ میں ماضی کی فلموں کی خوبرو ہیروئن ہیما مالنی بالی وڈ کے موجودہ ٹرینڈ سے مایوس نظر آتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ اداکاراؤں کو بالی وڈ میں کردار نہیں ملتے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شاندار کردار کرنے والی سینئر اداکارائیں آج بھی تعمیری کردار کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں مگر بالی ڈو فلمسازوں کے پاس ان کے لیے ویسے کردار نہیں ہیں۔ ہیما مالنی جو 150سے زائد فلموں میں مختلف لازوال کرداروں کے ذریعے آج بھی اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ وہ بھی فلم بنائیں اور اپنی مرضی کے کردار رکھیں لیکن فلم بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے اس پر بہت لاگت آتی ہے اور میں فلم کی ناکامی کا رسک نہیں لے سکتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔