’’سلام ممبئی‘‘ میں ایرانیوں کا بہت پیار ملا، دیا مرزا

شوبز ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2016
 بھارت، ایران کے اشتراک سے بننے والی فلم میں تجربہ منفرد ثابت ہوا،اداکارہ  فوٹو: فائل

 بھارت، ایران کے اشتراک سے بننے والی فلم میں تجربہ منفرد ثابت ہوا،اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئ:  بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ فلم’’سلام محبت‘‘ میں کام کرکے بہت مزہ آیا جس میں انھیں ایران کے لیجنڈ اداکارمحمد رضا گلزار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کہا کہ بھارت اور ایران کے اشتراک سے بننے والی اس فلم میں کام کا تجربہ بہت منفرد ثابت ہوا انھوں نے کہا کہ ایران کے لوگوں کا اس موقع پر بہت پیار ملا۔ایرانی لوگ بالی وڈ فلمیں بہت پسند کرتے ہیں۔

دیا مرزا نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے وہ ایرانی فلموں کے ہیرو رضا گلزارکے ساتھ فلم میں آرہی ہیں کیونکہ رضا گلزار سے ایران کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔