خود کو ’’عالمی اداکار‘‘ کے طور پر منواناچاہتا ہوں، فواد خان

شوبز ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2016
ہر آدمی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگتا ہے، فواد خان فوٹو: فائل

ہر آدمی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگتا ہے، فواد خان فوٹو: فائل

 لاہور: اپنی عمدہ اداکاری اور خوبصورت شخصیت کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان خود کو ’عالمی اداکار‘ کے طور پر منوانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انتھک محنت کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی اخبارکو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ’’اگر آپ کسی چیز کو مشکل تصور کریں گے تو وہ مشکل ہوگی۔ مشکلات غیر حقیقی توقعات رکھنے سے ہوتی ہیں۔ ہر آدمی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگتا ہے۔ بالی وڈ میں آکر اچھا کام کیا جس پر میں خوش ہوں۔‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔