داگو بتی سے کوئی رومانس نہیں ہم دوست ہیں،شریا سارن

شوبز ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2016
ملاقات دوست کی سالگرہ میں ہوئی، بات دوستی سے آگے کبھی نہیں بڑھی،اداکارہ ۔  فوٹو : فائل

ملاقات دوست کی سالگرہ میں ہوئی، بات دوستی سے آگے کبھی نہیں بڑھی،اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ڈو اداکارہ شریا سارن نے رانا داگو بتی کے ساتھ رومانس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور رانا داگو بتی صرف دوست ہیں۔

ایک انٹرویو میں شریا سارن کا کہنا تھا کہ داگو بتی کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبروں سے محظوظ ہو رہی ہوں حالانکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی ملاقات داگو بتی سے ایک دوست کی سالگرہ تقریب میں ہوئی تھی تاہم بات دوستی سے آگے کبھی نہیں بڑھی۔آج بھی وہ دونوں دوستوں کی طرح ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔