مصطفی کمال کو عمران خان جیسی سیاسی پالیسی اختیار نہ کرنے کامشورہ

عمیر علی انجم  اتوار 13 مارچ 2016
 مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کل پیر یا منگل کوایک اوراہم کانفرنس کرسکتے ہیں، ذرائع:فوٹو: فائل

مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کل پیر یا منگل کوایک اوراہم کانفرنس کرسکتے ہیں، ذرائع:فوٹو: فائل

 کراچی: سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کوپی ٹی آئی کے باغی کارکنان نے درست پالیسی مرتب کرنے کامشورہ دیتے ہوئے عمران خان جیسی سیاسی پالیسی نہ اختیارکرنے کامشورہ دے دیا،گزشتہ روزمصطفی کمال سے ملاقات کے لیے آنے والے شہریوں میں  بڑی تعدادتحریک انصاف کے باغی کارکنان کی دکھائی دی۔

ذرائع کاکہناہے کہ جلدپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں سے بھی کچھ رہنمااس نئی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیاہے کہ ان رہنماؤں نے مصطفی کمال گروپ سے رابط بھی کیاہے  تاہم پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اپنی وکٹوں کوبچانے میں ناکام نظرآرہی ہیاورمصطفی کمال کے کمال ہاؤس میں جوعملہ کام کررہاہے۔

اس میں بیشتر افراد اس سے قبل تحریک انصاف کی مہم چلاتے رہے ہیں۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کل پیر یا منگل کوایک اوراہم کانفرنس کرسکتے ہیں جس میںمتحدہ کے مزیدباغی رہنماان کے قافلے میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔