بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دبئی سے آنے والے مسافر سید علی شاہ گیلانی کا سامان گذشتہ روز دبئی ایئرپورٹ پر رہ گیاتھا، اے ایس ایف حکام

برآمد کیے جانے والے اسمارٹ فونزکی قیمتیں کروڑوں میں ہے، اے ایس ایف حکام:فوٹو:فائل

NEW DELHI:
بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کے سیکڑوں سمارٹ فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والے کروڑوں روپے مالیت کے 300 سمارٹ فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دبئی سے گزشتہ روز آنے والے مسافر سید علی شاہ گیلانی کا سامان ایئرپورٹ پر ہی رہ گیا تھا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ جب آج سامان اسلام آباد پہنچا تو اس کی تلاشی کے دوران 300 سمارٹ فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ ملزم سید علی شاہ گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
Load Next Story