عوام پی پی کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دینگے، فیاض شاہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 10 نومبر 2012
 پی پی کے ووٹ چھینے گئے، اصغر خان کیس سے شریف برادران کی شرافت کا پول کھل گیا.  فوٹو: فائل

پی پی کے ووٹ چھینے گئے، اصغر خان کیس سے شریف برادران کی شرافت کا پول کھل گیا. فوٹو: فائل

حیدر آباد: پی پی حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی شرافت کا پول اصغر خان کیس میں کھل گیا۔

1990 کے انتخابات میں دھاندلی کر کے پی پی کے ووٹوں کو چھینا گیا، نواز شریف سازشوں سے وزیر اعظم بنے، جنرل ضیاء کے جانشینوں نے ہمیشہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کو دھاندلیوںکے ذریعے اقتدار سے دور رکھنا چاہا لیکن پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر سازشوں کا سامنا کیا۔

آج بھی شریف برادران سازشوں سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کھیل 1990 میں آئی ایس آئی نے کھیلا آج پھر سندھ میں قوم پرستوں میں پیسہ تقسیم کر کے کھیلنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ اور اتحاد سے پی پی کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔