عالیہ بھٹ بھی ہالی وڈ میں کام کے خواب دیکھنے لگیں

شوبز ڈیسک  پير 14 مارچ 2016
پرینکا چوپڑا، دپیکا پڈکون کی راہ پر چلتے ہوئے ہالی وڈ میں خود کو منواؤں گی،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

پرینکا چوپڑا، دپیکا پڈکون کی راہ پر چلتے ہوئے ہالی وڈ میں خود کو منواؤں گی،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائر‘‘ سے بالی ڈو میں کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ ابھی سے ہالی وڈ کے خواب دیکھنے لگی ہیں۔

22سالہ عالیہ بھٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ابھی وڈ میں ان کے کیریئر کی شروعات ہے اور انھیں ابھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے لیکن بالی وڈ کی دوسری لڑکیوں کی طرح ان کی بھی دلی خواہش ہے کہ وہ ایک دن ہالی وڈ میں کام کریں اپنی صلاحیتوں کو مغرب میں بھی منوائیں۔ انھوں نے کہا کہ چند اچھی فلموں میں کام کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں ہر کسی کو چیلنج کر سکتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ پرینکا چوپڑا اور دپیکا پڈکون کی راہ پر چلتے ہوئے وہ بھی ضرور ہالی وڈ میں خود کو منوائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔