دنیا کے طاقتور ترین ڈرائیونگ لائسنس

نیٹ نیوز  پير 14 مارچ 2016
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لندن: کسی دوسرے ملک میں جا کر لائسنس کا حصول ایک مشکل مرحلہ ہے جس کے لیے قانونی کارروائی کرنی پڑتی ہے تاہم بعض ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ مزید کارروائی کے بغیرکسی بھی ملک میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

آسٹریلوی کمپنی کمپیئر دی مارکیٹ کی جانب سے 22 ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے جس میں برطانیہ اور فرانس کے ڈرائیونگ لائسنس کا شمار دنیا کے طاقتور ترین لائسنس میں کیا گیا ہے جو کئی ممالک میں مسائل کے بغیر استعمال کیے جا سکتے ہیں جبکہ امریکا کے ڈرائیونگ لائسنس کا شمار اس فہرست میں ساتویں نمبر پر کیا گیا ہے۔

روس کے ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت نہ ہونے کے برابربتائی گئی ہے جس پر تقریباََ ہر ملک میں پابندی ہے جب کہ چین وہ واحد ملک ہے جس کا ڈرائیونگ لائسنس چین کے علاوہ دیگر 21 ممالک میں بھی کارآمد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔