پریمیئر فٹبال: بلوچ ایف سی اور کے آر ایل کی فتوحات

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 10 نومبر 2012
نیشنل بینک و پی ایم سی کو مات، ثناء اللہ اور کلیم اللہ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نیشنل بینک و پی ایم سی کو مات، ثناء اللہ اور کلیم اللہ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور: نویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں بلوچ ایف سی اور کے آر ایل کی ٹیمیں حریفوں کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں۔

ثناء اللہ اور کلیم اللہ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ نوشکی اسٹیڈیم میں بلوچ ایف سی نے نیشنل بینک کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے مات دی، اسٹرائیکر ثناء اللہ نے7، 30اور 45 ویں منٹ میں گیندکو جال کی راہ دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی، چوتھا گول اسٹرائیکر خلیل احمد نے17ویں منٹ میں داغا،ناکام سائیڈ کاواحد گول اسٹرائیکر آدم نے84 ویں منٹ میں کیا۔ بلوچ ایف سی کے ڈیفینڈر محمد ابراہیم اور عبدالمالک کو بالترتیب 43اور90ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے، مقابلے کے 75 ویں منٹ میں این بی پی کے اسٹرائیکر مصباح الحسن اور بلوچ ایف سی کے گول کیپر الجھ پڑے جس کے بعد ریفری نے دونوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

کے آر ایل ا سٹیڈیم راولپنڈی میں میزبان ٹیم نے پی ایم سی ایتھلیٹکو فیصل آباد کو3-0سے مات دی،اسٹرائیکر کلیم اللہ نے66،86اور89 ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹ ٹرک بنائی،ناکام سائیڈکے مڈ فیلڈر سفیان آصف اور اسٹرائیکر وقاص احمد کو میچ کے بالترتیب40 اور 65 ویں منٹ جبکہ کے آر ایل کے ڈیفینڈر احسان اللہ کو70ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے۔ پی ایم سی کے مڈ فیلڈر ہارون یوسف کو81 ویں منٹ میں ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا، بہترین کھلاڑی اور اسکورر کلیم اللہ قرار پائے۔ ہفتے کو پاکستان ایئر فورس اور واپڈاکا مقابلہ پی اے ایف گرائونڈ کمپلیکس میں ہوگا،افغان ایف سی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیمیں گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں مدمقابل ہونگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔