چڑیا گھر میں جلد نئے جانور لائے جائینگے، میونسپل کمشنر

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
 شہری بڑی تعدادمیں بچوں کو چڑیا گھر میں تفریح کیلیے لارہے ہیں،متانت علی خان (فوٹو ایکسپریس)

شہری بڑی تعدادمیں بچوں کو چڑیا گھر میں تفریح کیلیے لارہے ہیں،متانت علی خان (فوٹو ایکسپریس)

کراچی:  میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے کہا ہے کہ اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات اور کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں اور پرندوں کی آمد کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد بچوں سمیت چڑیا گھر آرہی ہے جن کی تفریح وطبع اور حفاظت کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،

یہ بات آج انھوں نے صفائی ستھرائی اور انتظامات کے حوالے سے چڑیا گھر کے دورے کے موقع پر کہی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن محمد ریحان خان، ڈائریکٹر زو ڈاکٹر محمد کاظم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،

انھوں نے کہاکہ شہریوں نے چڑیا گھر میں پوما، سفید شیر اور بنگال ٹائیگر کی جوڑیوں کے چڑیا گھر میں لانے کو بہت سراہا ہے، انھوں نے کہا کہ جلد ہی دوسرے بڑے جانور دریائی گھوڑا، گینڈا، زرافہ اور نئے نایاب نسل کے پرندے چڑیا گھر اور سفاری پارک لائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔