طالبان اورامریکا مذاکرات شروع کریں، حمایت کرینگے، برطانیہ

آن لائن  ہفتہ 10 نومبر 2012
قطر میںمعطل مذاکرات کودوبارہ شروع کیا جائے تاکہ افغان مسئلے کاپرامن حل نکالا جاسکے فوٹو: فائل

قطر میںمعطل مذاکرات کودوبارہ شروع کیا جائے تاکہ افغان مسئلے کاپرامن حل نکالا جاسکے فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ نے ایک بارپھرطالبان اورامریکاکے درمیان مذاکرات کی حمایت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سیکریٹری خارجہ ویلیم ہوگ نے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ طالبان اورامریکاکے درمیان مذاکرات جاری رہناچاہیے اورہم مذاکرات کے اس عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ایک دہائی سے جاری رہنے والی افغان جنگ میں زیادہ ترسویلین مارے گئے ہیں،افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے کیا جائے۔انھوں نے ایک بارپھرطالبان اورامریکاکے قطرمیں درمیان معطل مذاکرات کودوبارہ شروع کرنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یہ مذاکرات جاری رہنے چاہیں تاکہ افغان مسئلے کاپرامن حل نکالا جاسکے،ہم ان مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔